English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مودی کی ایک اور کرپشن کا بھانڈا پھوٹ گیا

بھارت: نریندر مودی سرکار کی ایک اور کرپشن  کا بھانڈا پھوٹ گیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مودی سرکار گزشتہ دہائی کے دوران کرپشن کے کئی الزامات کا سامنا کر چکی ہے، اور اب ایک نیا اسکینڈل سامنے آیا ہے۔

گزشتہ سال 4 دسمبر کو مودی حکومت نے مہاراشٹرا میں مالوان کے قلعے میں چھترپتی شیواجی مہاراج کے 35 فٹ اونچے لوہے کے مجسمے کی نقاب کشائی کی تھی تاہم نو ماہ بعد یہ مجسمہ اچانک گر گیا۔

رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے حکومت پر شدید تنقید کی اور الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مودی کی ناقص منصوبہ بندی اور مواد کے کم معیار کے باعث شیواجی کا مجسمہ منہدم ہوا ہے۔

اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اس مجسمے کی تیاری کے دوران کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی، جس کا نتیجہ یہ تباہی ہے۔

سابق وزیر جینت پاٹل نے بھی ریاستی حکومت پر الزام لگایا کہ وہ مجسمے کی مناسب دیکھ بھال میں ناکام رہی، جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔

حکومتی ناکامیوں کا پردہ چاک ہونے کے بعد عوام میں مودی سرکار کے خلاف غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے