لاہور:تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ 8 ستمبر کا جلسہ پی ٹی آئی کا حق ہے، اس میں کسی صورت رکاوٹ نہیں ڈالنی چاہیے، کوئی مانے یا نا مانے پی ٹی آئی اس ملک کی حقیقت ہے اور پی ٹی آئی سے بات کیے بغیر ملک میں استحکام نہیں آسکتا۔
شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بلوچستان میں ریاستی پالیسی درست نہیں ہے، میں وزیر خارجہ رہا ہوں مجھے بہت سی باتوں کا علم ہے تاہم آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی وجہ بہت سے باتیں نہیں بتا سکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی آکسفورڈ یونیورسٹی کا الیکشن لڑ رہے ہیں اور یہ پاکستان کے لیے عزت کی بات ہے کہ کوئی شخص یہ کام کر رہا ہے، آکسفورڈ الیکشن کے خلاف بولنے والے تنگ نظری کا مظاہرہ کر رہے ہیں، آکسفورڈ الیکشن کو سیاسی جماعت سے ہٹ کر دیکھنا چاہیے۔

