ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا نے وینزویلا کا صدارتی طیارہ قبضے میں لے لیا

وینزویلا کے صدر کا ضبط کردہ طیارہ فلوریڈا کے ائرپورٹ پر کھڑا ہے

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے وینزویلا کے صدر کے زیر استعمال طیارے کو قبضے میں لے لیا ۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ وینزویلا نے یہ طیارہ امریکی پابندیوں کے باوجود خطیر رقم ادا کر کے اسمگل کرایا تھا۔ وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو کے زیر استعمال طیارہ ڈومینکن ریپبلک میں تھا جہاں سے امریکی حکام نے ضبط کرنے کے بعد اسے فلوریڈا منگوا لیا ہے۔مریکا کا کہنا ہے کہ وینزویلا نے طیارے کو ایک شیل کمپنی سے پابندیوں کے باوجود ایک کروڑ 30لاکھ ڈالر کی خطیر رقم دے کر خریدا تھا ۔ یہ طیارہ صدر نکولاس مادورو اور ان کے ساتھیوں کے استعمال کے لیے خریدا گیا تھا، لیکن جب یہ طیارہ ڈومینیکن ریپبلک کے پہنچا تو اس کے تعاون سے کارروائی کی گئی اور طیارہ قبضے میں لے کر اسے فلوریڈ پہنچادیا گیا۔ دوسری جانب وینزویلا نے فوری طور پر اس بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں