English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گورنر خیبر پختونخوا  کا  وزیراعلی علی امین گنڈاپور سے اعتماد کا ووٹ لینے کا مطالبہ

Lawyers should play a role

پشاور: گورنر خیبر پختونخوا ( کے پی کے ) فیصل کریم کنڈی نے ایک بار پھر وزیراعلی علی امین گنڈاپور سے اعتماد کا ووٹ لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے کہا  ہےکہ دو تہائی اکثریت والے وزیراعلی اپنی اسمبلی میں جانے سے کترا رہے ہیں،میرے پاس سمری آئی ہے لیکن اس پر پائوں نہیں رکھوں گا کیوں کہ ابھی کسی قانونی ماہرین سے مشاورت نہیں کی، لوگ مجھے ٹیلی فون کر رہے ہیں کہ سمری کا کیا ہوا؟

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ہاؤس اور گورنر ہاؤس کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنے والوں کی جانب سے جامعات کی اراضی فروخت کی جارہی ہے، دوسروں صوبوں کے ساتھ مقابلے کرنے والوں نے جامعات کے لیے صرف 3 ارب روپے مختص کئے ہیں جب کہ 26 جامعات میں وائس چانسلر تک نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے