English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت اوراپوزیشن کی کوششیں ناکام: اختر مینگل کا استعفی واپس لینے سے انکار

اسلام آباد:بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ اختر مینگل کے استعفے دینے سے حکومت اور اپوزیشن کے طوطے اڑگئے، دونو ں جانب سے رہنماؤں نے اخترمینگل سے استعفی لینے کی درخواست کی تھی لیکن انہوں نے انکار کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کی قیادت میں وفد نے اختر مینگل سے ملاقات کرکے استعفی لینے کی درخواست کی لیکن اختر مینگل نے دوٹوک الفاظ میں کہاکہ استعفی واپس لینے کے لیے نہیں دیا ہے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے وفد نے بھی سردار اختر مینگل سے ملاقات کر کے قومی اسمبلی سے استعفیٰ واپس لینے کی اپیل کی تھی، جس پر اختر مینگل نے کہاکہ استعفی لینے کا کوئی ارادہ نہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اختر مینگل نے احتجاجا قومی اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دیتے ہوئے اعلان کیا تھاکہ پورے نظام پر عدم اعتماد کر تا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے