
ابوجا (انٹرنیشنل ڈیسک) نائیجیریا کی ریاست یوبے میں جدید اسلحہ سے لیس 50 سے زائد افراد نے گاؤں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 81 افراد ہلاک اور کئی لاپتا ہوگئے۔ مافا گاؤں پر صبح 4 بجے آر پی جی گرینیڈز اور خود کار ہتھیاروں سے حملے کے بعد بھگدڑ مچ گئی ۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کا تعلق بوکو حرام سے تھا۔
