ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مہرین بھٹو نے پمز اسپتال کو کرپشن کا گڑھ قرار دیدیا

اسلام آباد(آن لائن)رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹو نے قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت قومی ہیلتھ سروس اینڈ ریگولیشن کے حوالے سے
پمز ہسپتال اسلام آباد میں مریضوں کی صحت سے متعلق ناقص علاج معالجے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پمز ہسپتال میں غریب، نادار اور دور دراز پسماندہ علاقوں سے آئے ہوئے مریضوں کو آپریشن تھیٹر میں سرنج تک جیب سے خریدنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔ رکن اسمبلی نے پمز ہسپتال کو کرپشن کا گڑھ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پمز اسپتال میں روزانہ کی بنیاد پر او پی ڈی میں سینکڑوں مریض آتے ہیں۔ پمز اسپتال میں مریضوں کی صحت سے متعلق وسائل کو بروئے کار لایا جائے اور غریب اور پسماندہ علاقوں سے آئے مریضوں کو ادویات اور دیگر ایمرجنسی کے آلات کو مہیا کرنے کیلے وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں