ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حیدرآباد: ائرپورٹ پولیس نے چرس کی سپلائی ناکام بنادی

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ائرپورٹ پولیس نے چرس کی سپلائی ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلا ت کے مطابق چیک پوسٹ
ائرپورٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم سیف اللہ کھوسو کو گرفتار کرتے ہوئے چرس کی سپلائی ناکام بنادی گرفتار سپلائر کے قبضے سے 1 کلو 80 گرام چرس برآمد ہوئی ،گرفتار منشیات سپلائر ائرپورٹ سمیت دیگر علاقوں میں منشیات کی سپلائی میں سرگرم تھا،گرفتار منشیات سپلائر کے متعلق مزید معلومات اور سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے ائرپورٹ پولیس نے گرفتار منشیات سپلائر کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں