ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چیمپئنز ون ڈے کپ کے کپتانوں اور اسکواڈز کا اعلان

لاہور: ڈومیسٹک لیگ چیمپئنز ون ڈے کپ کے کپتانوں اور اسکواڈز کا اعلان کر دیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق سعود شکیل کو ڈولفنز، شاہین آفریدی لائنز اور شاداب خان کو پینتھرز کا کپتان مقرر کیا گیا ہے جب کہ محمد حارث اسٹالینز اور محمد رضوان بھیڑیوں کے کپتان ہوں گے۔

اس کے علاوہ ہر ٹیم کے 20 رکنی اسکواڈ کا بھی اعلان کیا گیا اور بابر اعظم کو اسٹالینز ٹیم میں شامل کیا گیا۔

پی سی بی کے مطابق افتتاحی میچ وولوز اور پینتھرز کے درمیان 12 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

چیپئنز ون ڈے کپ کے کپتانوں اور اسکواڈز کا اعلان

پی سی بی کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ رکھنے والے کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ 7 اور 9 ستمبر کو ہوں گے۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ون ڈے کپ 12 سے 29 ستمبر تک فیصل آباد میں کھیلا جائے گا اور ہر ٹیم میں سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز بھی شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں