ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کینیا: اسکول میں آگ لگنے سے 17 طالبعلم ہلاک

نیروبی: کینیا میں بورڈنگ اسکول کے ہاسٹل میں خوفناک آگ لگی جس کے نتیجے میں 17 طالب علم ہلاک جبکہ 12سے زائد افراد شدید زخمی ہیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق یہ افسوناک واقعہ کینیا میں نیری کاؤنٹی کے ہل سائیڈ اینڈاراشا پرائمری اسکول میں پیش آیا جہاوں رات کے وقت آگ لگی۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق شدید جھلسنے کی وجہ سے بیشتر طلبہ کی شناخت کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، تاہم آگ لگنے کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے۔

اس حوالے سے کینیا کے صدر ولیم روتو نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ ایکس پر لکھا کہ ہماری دعائیں ان بچوں کے خاندانوں کے ساتھ ہیں جو نیری کائونٹی میں ہل سائیڈ اینڈاراشا اکیڈمی میں آتشزدگی کے سانحے میں اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں، یہ ایک بہت بری خبر ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم لواحقین کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں