English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جیکب آباد ،قبضہ مافیا نے سرکاری املاک پر قبضے کی تیاری کرلی

القمر

جیکب آباد (نمائندہ جسارت)جیکب آباد میں قبضہ مافیا نے سرکاری املاک پرقبضے کی تیاری کرلی،بارش کے بہانے سرکاری عمارتوں کو زبوں حال قرار دیکر پرائیوٹ گھروں میں محکموں کے دفتر منتقل کرکے قبضہ کرنے کی منصوبہ بندی کا انکشاف ۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں قبضہ مافیا سرکاری املاک پر قبضوں کے لیے ایک بار پھر سرگرم ہو گئی ہے بارش کے بہانے سرکاری عمارتوں کو زبوں حال قرار دیگر خالی کرانے اور گھروں میں منتقل کرنے کی منصوبہ بندی کرنے کا انکشاف ہو اہے۔ سرکاری دفاتر کی عمارتوں کی مرمت کے بجائے دفترہی پرائیوٹ گھر میں منتقل کرنے کی فیصلے کو کسی صورت درست نہیں کہا جاسکتا۔ذرائع کے مطابق سرکاری دفاتر پرائیوٹ گھر میں منتقل ہونے کے بعد ریکارڈ کے محفوظ ہونے کی کوئی گارٹنی نہیںپرائیوٹ گھروں میں سرکاری دفاتر منتقل ہونے کے بعد کرائے کی مد میں سرکاری خزانے پر من مانی رقم وصول کرکے لوٹ مار کی جائیگی،گدائی لائبریری تین سال سے بند پڑی ہے جس کی مرمت کرانے کے بجائے لائبریری کو ہی بلدیہ نے تالے لگا دیے ہیں،ہائی کورٹ کے حکم پر متعدد بار سول جج نے گدائی لائبریر ی کا دورہ کرکے بلدیہ حکام کو لائبریری فعال کرنے کا حکم دیا لیکن بلدیہ نے عدالتی حکم کو بھی نظر انداز کردیا عمل کرنے پر تیار نہیںعدالتی حکم کی انحرافی قابل افسوس ہے جبکہ ایکسائز آفس کی عمارت کو بھی بارشوں میں نقصان ہوا ہے دفتر کی مرمت کرانے کے بجائے پرائیوٹ گھر میں منتقل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ایجوکیشن ورکس ،سمیت متعدد دفاتر کے اراضی پر قبضہ کیا گیا ہے جسے واگزا ر کرانے کے لیے ضلعی حکام نے کوئی اقدامات نہیں کیے سرکاری املاک یہاں تک کہ گلی پر قبضے کرکے بنگلے بنائے گئے ہیں اور گلی بند کردی گئی ہے کوئی پوچھنے والا نہیں قانون کا نفاذ صرف عام شہری پر کیا جاتا ہے۔ شہریوں کو کہنا ہے کہ سرکاری املاک پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے