English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بے امنی تمام پشتوں کا مشترکہ مسئلہ ہے ،پی ٹی ایم

القمر

ضلع مہمند (آئی این پی )بد امنی تمام پشتون کا مشترکہ مسئلہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ پشتون کے ایک پیشے کے لوگ بھی معاف نہیں کرتے ۔ان خیالات کا اظہار پی ٹی ایم کے قائد منظور احمد پشتین نے ضلع مہمند تحصیل حلیمزائی کے علاقے کوزگنداو میں 11 اکتوبر کے جرگے میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کیا۔جرگہ میں اے این پی کے سابقہ ایم پی اے نثار مہمند، مہمند سیاسی اتحاد کے صدر جنگریز خان مہمند، پی ٹی آئی کے راہنما سجاد مہمند، پی ٹی ایم مرکزی کمیٹی ممبر عبد الرزاق صافی، نظیف لا لا، عمران آفریدی، مہمند بار ایسوسی ایشن کے صدر خانزادہ خان،مہمند پریس کلب کے صدر شاکراللہ، تحریک لبّیک پاکستان کے مولانا عادل نوری، صفدر مہمند، تفسیر خان مہمند، مختلف سماجی و سیاسی پارٹیوں کے عہدیداران، قبائلی عمائدین، نوجوانوں اور وکلاء نے شرکت کی۔اپنے خطاب میں منظور پشتین نے کہا کہ 11 اکتوبر کو خیبر میں تمام پشتون قوم کا جرگہ ہوگا یہ کوئی سیاسی جلوس جلسہ نہیں ہوگا کیونکہ اس میں علماء کرام، سیاسی جماعتوں کے قائدین، وکلاء، جرنلسٹس، تاجر، ٹرانسپورٹرز، سٹوڈنٹس یونینز سمیت قبائلی عمائدین شرکت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بد امنی کا مسئلہ ایک ضلعے کا نہیں بلکہ خیبر سے لیکر وزیرستان تک آگ بھڑک اٹھی ہے۔ پشتون قوم اس آگ کی ایندھن کی طرح استعمال کرتے ہیں چھوٹے بچے شہید ہورہے ہیں اور بغض لوگ کہہ رہے ہیں کہ خاموش ہو جاؤ اب راستہ کیا ہے کہ یہاں امن قائم ہو جائے منظور نے کہا انہوں نے کہا کہ امن وامان تمام پشتون وطن کا مشترکہ مسئلہ ہے ایک صورت میں بھی پشتونوں کو معاف نہیں کرتے بلکہ پشتون قوم کا مستقبل بھی معاف نہیں۔منظور پشتین کا کہنا تھا کہ بد امنی کے پیچھے کون ہیں کہ ہمارے علاقوں میں بد امنی چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بد امنی کا یہ مسئلہ کسی مخصوص سیاسی جماعت، مخصوص پیشے جیسے وکلاء، صحافیوں، تاجروں یا ٹرانسپورٹرز کا نہیں کیونکہ روانہ یہ تمام لوگ ٹارگٹ ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دو سپر پاورز کے درمیان پراکسی وار جاری ہیں جسمیں پشتون آر زمین کو استعمال کیا جارہا ہے۔منظور پشتین نے کہا کہ اس وقت تمام پشتون قوم کو متحد ہونا ہوگا تاکہ ہم چائنا اور امریکہ کے اس پراکسی وار سے نجات پائیں۔انہوں نے کہا کہ واحد راستہ ہے کہ ہم تمام پشتون متحد ہوکر 11 اکتوبر کے جرگے میں تمام دنیا کو بتائیں کہ ہم مظلوم قوم ہیاور ہم اپنے علاقے میں امن چاہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے