اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان سے 6 لاکھ روپے مالیت کے دو کمپیوٹر سسٹم چوری ہو گئے ہیں، جس پر تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ڈائریکٹر آئی ٹی سپریم کورٹ کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق کمپیوٹرز کو تیسرے فلور کے ایک کمرے میں شفٹ کیا گیا تھا، جہاں سے وہ چوری ہو گئے۔ سینئر ڈپٹی ڈائریکٹر نیٹ ورک نے اطلاع دی کہ دو نئے کمپیوٹرز غائب ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق چوری شدہ کمپیوٹرز میں سی پی یو اور ایل سی ڈیز شامل تھیں۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں سپریم کورٹ کے دو ملازمین، فیصل اور زاہد کی مشکوک نقل و حرکت دیکھی گئی، جس کی بنیاد پر ان سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ چوری شدہ کمپیوٹرز اور ملوث افراد کا سراغ لگایا جا سکے۔

