English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

22 اگست کاجلسہ اسٹیبلشمنٹ کی درخواست پرملتوی کیا : عمران خان کا اعتراف

راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے انکشاف کیا ہے کہ 22 اگست کو ہونے والا جلسہ اسٹیبلشمنٹ کی درخواست پر ملتوی کیا گیا تھا۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران عمران خان نے بتایا کہ اعظم سواتی صبح 7 بجے ان کے پاس آئے اور کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے ملک میں انتشار سے بچنے کے لیے جلسہ ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔

اعظم سواتی نے بتایا کہ ایک طرف کرکٹ میچ اور دوسری جانب مذہبی جماعتوں کا احتجاج تھا، جس کی وجہ سے حالات بگڑ سکتے تھے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ انہیں یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ 8 ستمبر کو مکمل سہولیات فراہم کی جائیں گی اسی لیے انہوں نے جلسہ ملتوی کیا۔

عدالتی مقدمات سے متعلق بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اگر وہ ریلیف چاہتے تو ملک سے بھاگ جاتے، مگر انہوں نے قانونی معاملات کا سامنا کیا۔

انہوں نے قاضی فائز عیسیٰ کو ایک جانبدار جج قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں دوبارہ مسلط کیا گیا تو بھرپور احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے