ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سینیٹ کمیٹی :بھنگ کنٹرول ریگولیٹری اتھارٹی بل منظور

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینیٹر کامل علی آغا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس وٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا جس میں بھنگ کنٹرول اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی بل منظور کر لیا گیا۔ بل کے تحت ملک میں بھنگ ریگولیٹری اینڈ کنٹرول اتھارٹی قائم کی جائے گی۔ سیکرٹری دفاع بھنگ اتھارٹی کے چیئرمین ہوں گے۔ تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز یا صوبوں کے نامزد کردہ گریڈ20 کے افسران اتھارٹی کے ممبر ہونگے، کابینہ ڈویژن، فوڈ اینڈ سیکورٹی، سیکرٹری قانون وانصاف اتھارٹی کے ممبر ہونگے۔سینیٹ اور قومی اسمبلی سے2ممبران شامل ہوں گے جنہیں اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ نامزد کرینگے۔ اتھارٹی بھنگ کی کاشت کے لائسنس جاری کرے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں