English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسپیکر قومی اسمبلی کا آئی جی اسلام آباد کو پی ٹی آئی رہنماؤں کی فوری رہائی کا حکم

اسلام آباد: پارلیمنٹ احاطہ سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کے بعد آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت حکومتی اور اپوزیشن اراکین کے درمیان تند و تیز جملوں کا تبادلہ ہوا۔

اجلاس کے دوران اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ کل جو کچھ پارلیمنٹ میں ہوا، اس پر ایک موقف اختیار کرنا پڑے گا۔

انہوں نے آئی جی اسلام آباد کو طلب کرلیا۔ آئی جی اسلام آباد چند گھنٹے بعد قومی اسمبلی پہنچے اور اسپیکر ایاز صادق سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران اسپیکر نے آئی جی اسلام آباد کو پی ٹی آئی کے گرفتار اراکین کی فوری رہائی کا حکم دیا۔ اس حکم کے بعد امید کی جا رہی ہے کہ گرفتار رہنماؤں کو جلد آزاد کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پارلیمنٹ واقعات کے ذمہ داران کیخلاف کاروائی اور ایف آئی آر درج کی جائے گی: اسپیکر کا اعلان /p

اسپیکر ایاز صادق نے اجلاس کے دوران کہا کہ پارلیمنٹ کے احاطے میں جو کچھ ہوا، اس کا سخت نوٹس لیا جائے گا اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے بعد قومی اسمبلی کی ساکھ کو برقرار رکھنا ضروری ہے اور اس کے لئے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے