ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ماتلی: اسکولوں میں درسی کتب فراہم نہ کی جا سکیں

ماتلی (نمائندہ جسارت) ماتلی تعلقہ سمیت ضلع بدین کے دیگر چاروں تعلقہ گولارچی، بدین، ٹنڈو باگو اور تلہار کے اسکولوں میں زیر تعلیم طالبعلموں کی تعداد کے مطابق حکومت سندھ مفت درسی کتب فراہم نہیں کر سکی ہے۔ ضلع بدین میں پہلی جماعت سے دسویں جماعت تک 2 لاکھ 30 ہزار طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہیں، ضلع بدین میں سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے 30 سے 35 فیصد مفت کتب کے سیٹ پہنچائے گئے ہیں، ضلع کے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم اُردو میڈیم کے 20 ہزار طلباء و طالبات کے لیے مفت درسی کتب کے بمشکل 2 سے 3 فیصد سیٹ فراہم کیے گئے ہیں، انگلش میڈیم کے 8 مضامین میں سے صرف 2 سے 3 مضامین کی کتب فراہم کی گئی ہیں، ضلع کے انگلش میڈیم میں تعلیم حاصل کرنے والے طالبعلموں کی تعداد 5 ہزار کے قریب ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ماتلی تعلقہ سمیت پورے ضلع بدین میں نویں اور دسویں جماعت کے سائنسی مضامین فزکس، کیمسٹری اور بائیولوجی کے جو پریکٹیکل مفت فراہم کرنے تھے وہ بھی فراہم نہیں کیے گئے ہیں۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق تعلیمی سال 2024-25 میں مفت درسی کتب کی فراہمی کے لیے 38 ارب روپے کا فنڈ مختص کیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں