اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام ( جے یو آئی ف)کے رہنما حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ حکومت کا حصہ بننا سیاسی موت کے سوا کچھ نہیں، جے یو آئی اپوزیشن کا حصہ ہے اور اپوزیشن میں ہی رہے گی۔
رہنما جے یو آئی نے کہاکہ حکومت کی حمایت کرنا یا حصہ بننا ہماری مجبوری نہیں، موجودہ حکومت پر عوام کا اعتماد نہیں سب جانتے ہیں حکومت کون چلا رہا ہے؟
حافظ حمد اللہ نے کہا کہ پارلیمنٹ خود مختار حیثیت کھوچکی ہے، جے یو آئی کی جدوجہد ایک خود مختار پارلیمنٹ کے لیے ہے، ہماری جماعت طاقت نہیں عوامی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔

