اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا افغانستان سے براہ راست مذاکرات کرنے کا اعلان کا وفاق پر حملہ ہے، وزیراعلیٰ کے پی کا بیان زہر قاتل ہے جس پر وہ خود چل رہے ہیں اور اپنی پارٹی کو چلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے4 سالہ دور حکومت میں اپوزیشن کودیوار سےلگایاگیا، پی ٹی آئی دور حکومت میں اپوزیشن کو صوبتعوں کاسامنا کرنا پڑا، مجھے خوشی ہے کہ اراکین جو گرفتار ہوئے تھے وہ پروڈکشن آرڈر پر آئے ہیں، اسپیکر نے ایک ایسی روایت کا آغاز کیا ہے جو قابل تحسین ہے،
خواجہ آصف نے کہا کہ یہ ماحول بن گیا ہے اگر اپوزیشن کا کوئی ممبر حکومتی ممبر سے ملے تو بڑا مسئلہ پیدا ہوجاتا ہے، برداشت کا لیول بہت کم ہوگیا۔ قومی اسمبلی کے ماحول کو بہتر رہنا چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا نے افغانستان سے براہ راست مذاکرات کا اعلان کیا ہے، کوئی صوبہ کسی ملک سے براہ راست مذاکرات نہیں کرسکتا ۔

