سرینگر (اے پی پی)غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران بدھ کوضلع کٹھوعہ میں2 اور کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیاہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے کھنڈارا میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران جعلی مقابلے میں شہید کیا۔اطلاعات کے مطابق علاقے میں فوجی کارروائی جاری ہے ۔
