English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی: فیریئر ہال سے پینٹگز غائب، تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

کراچی: سندہ کے صوبائی وزیر ذوالفقار علی شاہ نے فیریئر ہال سے پینٹگز کے غائب ہونے سے متعلق تحقیقات کے لیے کمیٹی بنا دی۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار علی شاہ کا کہنا تاھ کہ کہ 2 رکنی کمیٹی معاملے پر تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرے گی۔

صوبائی وزیر ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ نوجوان آرٹسٹ کی پینٹنگز غائب ہونے سے متعلق سوشل میڈیا سے معلوم ہوا، واقعہ کی حقیقت سامنے آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر کسی کی غفلت یا کوتاہی ہوئی تو کارروائی کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے