English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پنجاب حکومت کا لیگی کارکنوں پر سیاسی مقدمات ختم کرنے کا فیصلہ

القمر

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب حکومت نے پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنوں پر درج سیاسی مقدمات ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔پارٹی ذرایع کے مطابق پنجاب حکومت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو لیگی کارکنوں پر درج سیاسی مقدمات کا ریکارڈ اکٹھا کرنے کا حکم دے دیا، لیگی رہنماؤں کے خلاف ایسے مقدمات جن میں ریاست مدعی ہے، ان مقدمات کو فوری طور ختم کرنے کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی، تنظیمی عہدیداروں اور کارکنوں کے خلاف لاہور سمیت صوبہ بھر میں سیاسی مقدمات درج ہیں۔واضح رہے کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے لیگی رہنماؤں پر درج سیاسی مقدمات کا ریکارڈ مرتب کرنا شروع کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے