English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت: زمین کے تنازع پر دلتوں کے درجنوں گھر نذر آتش

بھارت میں دلت برادری کے مکانات میں لگائی گئی آگ بجھانے کی کوشش کی جارہی ہے

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں زمینی تنازع پر نچلی ذات کے ہندوؤں کے درجنوں گھروں کو نذر آتش کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے ضلع نوادا میں درجنوں گھروں کو آگ لگانے کا واقعہ پیش آیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس فائر بریگیڈ کے عملے کے ساتھ موقع پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پالیا۔ پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا کہ واقعہ زمینی تنازع ہوسکتا ہے تاہم مقدمہ درج کرکے 10 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور دیگر کی تلاش جاری ہے۔ دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا کہ دلتوں پر مظالم برداشت نہیں کیے جائیں گے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے