English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈیلٹا ایئر لائنز کی رواں سال کے آخر تک اسرائیل اور امریکا میں پروازیں معطل

واشنگٹن: مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر ڈیلٹا ایئر لائنز نے رواں سال کے آخر تک نیویارک سے تل ابیب تک براہ راست پروازیں معطل کر دی ہیں۔

ڈیلٹا ایئر لائنز نے دیگر کئی ایئر لائنز کی طرح، حالیہ دنوں میں بیروت اور تہران سمیت خطے کے مختلف شہروں کے لیے پروازیں معطل کر دی ہیں، کیونکہ لبنان کی سرحد کے قریب اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جاری لڑائی میں شدت آ گئی ہے۔

ایئرلائن کے ترجمان کے مطابق، نیویارک کے جے ایف کے ایئرپورٹ سے تل ابیب کے لیے ڈیلٹا کی پروازیں 31 دسمبر تک معطل رہیں گی، جبکہ متاثرہ مسافر 1 مارچ 2025 تک اپنی پروازیں دوبارہ بک کروا سکتے ہیں۔

ترجمان نے تصدیق کی کہ اس معطلی کے بعد ڈیلٹا نے امریکہ اور اسرائیل کے درمیان تمام براہِ راست پروازیں رواں سال کے اختتام تک روک دی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے