ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مخصوص نشستیں: چیف جسٹس نے اکثریتی جج کی وضاحت پررجسٹرارسے جواب مانگ لئے

the explanation of the majority judge

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مخصوص نشستوں کے معاملے میں 14 ستمبر کی اکثریتی ججز کی وضاحت پر جواب مانگ لیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے اس معاملے پر رجسٹرار سپریم کورٹ جزیرہ سلیم سے جواب طلب کیے اور استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن اور تحریک انصاف نے وضاحت کی درخواست کب دائر کی۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے رجسٹرار سے استفسار کیا کہ پی ٹی آئی، الیکشن کمیشن کی درخواستیں پریکٹس پروسیجر کمیٹی میں کیوں نہیں بھیجی گئی؟۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے سوال کیا کہ متفرق درخواستیں کاز لسٹ کے بغیر کیسے سماعت کے لیے فکس ہوئیں؟ کیا رجسٹرار آفس نے متعلقہ فریقین اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کیا؟

ذرائع کے مطابق رجسٹرار سے سوال کیا گیا ہے کہ کس کمرہ عدالت یا چیمبر میں درخواستوں کو سنا گیا؟ درخواستوں پر فیصلہ سنانے کیلیے کاز لسٹ کیوں جاری نہیں کی گئی؟۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے سوال کیا کہ آرڈر کو سنانے کیلئے کمرہ عدالت میں فکس کیوں نہ کیا گیا؟ اوریجنل فائل اور آرڈر سپریم کورٹ رجسٹرار میں جمع ہوئے بغیر آرڈر کیسے اپ لوڈ ہوا؟ آرڈر کو سپریم کورٹ ویب سائٹس پر اپ لوڈ کرنے کا آرڈر کس نے کیا؟۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں