English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جسٹس منصور علی شاہ نے ججز کمیٹی میں شمولیت سے انکار کی وجہ بیان کردی

it cannot happen that the court decision

اسلام آباد:سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے ججز کمیٹی میں شمولیت سے انکار کی وجہ بیان کردی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے ججز کمیٹی کو خط تحریر کیا ہے، جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ انہوں نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کے تحت بننے والی کمیٹی میں شمولیت سے انکار کیا ہے۔

خط میں جسٹس منصور علی شاہ نے مزید کہا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کی تشکیل کا فیصلہ فل کورٹ کا تھا،پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ میں رد و بدل یا تو فل کورٹ بینچ یا فل کورٹ اجلاس کے ذریعے ممکن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے پہلے والی کمیٹی کی بحالی تک اجلاس میں شرکت نہیں کر سکتا۔ جلد بازی میں پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس لایا گیا، میرے خط کو اجلاس کے منٹس کا حصہ بنایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے