ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وسطی اسرائیل کے فوجی تربیتی مرکز میں چاقو سے حملہ

تل ابیب: وسطی اسرائیل کے علاقے بیت گُوری میں واقع فوجی تربیت کے ایک مرکز میں پیر کی صبح چاقو سے حملے کا واقعہ رونما ہوا۔ یہ انتہائی حساس علاقہ ہے۔ اسرائیلی فوج نے اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا ہے۔

ٹائمز آف اسرائیل نے بتایا کہ ایک شخص نے چاقو سے حملہ کرکے کئی افراد کو زخمی کرنے کی کوشش کی اور اس کوشش میں وہ ایک خاص حد تک کامیاب بھی ہوا۔ یہ شخص کون تھا، کہاں سے آیا تھا اس حوالے سے کچھ بھی نہیں بتایا گیا ہے۔

اسرائیلی کے اندرونی یعنی وسطی علاقوں میں ایسے واقعات کم ہی ہوتے ہیں کیونکہ خفیہ اداروں کا نیٹ ورک پوری توانائی کے ساتھ کام میں لگا رہتا ہے اور سیکیورٹی فورسز بھی کسی بھی ناخوش گوار واقعے سے نپٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں