English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مودی کے دورہ امریکا پر واشنگٹن میں بھارتی سفارت خانے سے افسر کی لاش برآمد

امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں بھارتی سفارت خانے کے ایک افسر کی لاش برآمد ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا اس معاملے پر خاموش ہے جبکہ ایک بھارتی ویب سائٹ نے محتاط انداز میں خبر دی ہے کہ بھارتی سفارت خانہ متوفی افسر کے اہل خانہ کے ساتھ رابطے میں ہے۔ حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ افسر نے مبینہ طور پر پھانسی لگا کر خودکشی کی ہے۔

سفارت خانے نے اس حوالے سے کوئی مزید معلومات فراہم نہیں کیں اور خاندان کی رازداری کا احترام کیا جا رہا ہے۔ بھارتی حکومت یا سفارتی عملے نے بھی اس معاملے پر باضابطہ طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا، جس کی وجہ سے معاملہ مزید پراسرار ہو گیا ہے۔

ادھر پروفیسر اشوک سوئن جو بھارتی حکومت کے سخت ناقد ہیں اور سوئیڈن میں مقیم ہیں، انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر اس معاملے پر کھل کر بات کی۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ امریکہ سے کچھ قبل ہی واشنگٹن میں بھارتی سفارت خانے کے ایک افسر کی ’پراسرار موت‘ ہوئی۔

پروفیسر سوائن نے مزید کہا کہ بھارتی سفارت خانے نے اس واقعے پر دو دن بعد مختصر بیان دیا جبکہ بھارتی میڈیا اس معاملے پر خاموش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کی جانب سے حالیہ دنوں میں بھارتی سفارت خانے سے سکھ رہنما کے قتل کے حوالے سے بھی پوچھ گچھ جاری ہے، جس سے اس معاملے میں مزید سنسنی پیدا ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے