اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت کے گریڈ1سے 22کے ملامین کے ہائوس رینٹ میں 45فیصد اضافہ کر دیاگیا، وزارت ہائوسنگ اینڈ ورکس کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق وفاقی وزارتوں، ڈویژنوں، منسلک محکموں اور ذیلی دفاتر کے عملے اور افسران کیلیے کرائے کے گھروںکیلیے حد کا اطلاق اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں ہوگا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے اپنے گریڈ ایک سے 22 تک کے تمام ملازمین کیلیے ہائوس رینٹ کی حد 6 شہروں کیلیے45 فیصد بڑھا دی جس کے تحت سب سے زیادہ اضافہ اسلام آبادکیلیے کیا گیا ہے۔یہ بھی بتایاگیا ہے کہ نظرثانی شدہ ریٹس کے تحت گریڈ 22 کے ملازمین کیلیے اسلام آباد میں کرائے کی حدکیلیے ایک لاکھ 42 ہزار 743 روپے ماہانہ اور دیگر تمام شہروں (چاروں صوبائی دارالحکومتوں اور راولپنڈی)کیلیے ایک لاکھ 25 ہزار 989 روپے ماہانہ کر دی گئی ہے جبکہ اس سے قبل یہ حد بالترتیب 98 ہزار 444 روپے اور 89 ہزار 230 روپے ماہانہ تھی۔گریڈ 21 کے سرکاری ملازمین کیلیے مکان کے کرائے کی حد اسلام آباد میں 82 ہزار 261 روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ 19 ہزار 278 روپے اور دیگر شہروں کیلیے71 ہزار 107 روپے سے بڑھا کر 98 ہزار 378 روپے ماہانہ کر دی گئی ہے۔اسی طرح اسلام آباد میں گریڈ 20 کے ملازمین کیلیے کرائے کی حد 68 ہزار 700 روپے ماہانہ سے اضافہ کر کے 99 ہزار 615 روپے اور دوسرے شہروںکیلیے 59 ہزار 79 روپے سے بڑھا کر 82 ہزار 696 روپے ماہانہ کر دی گئی ہے۔گریڈ 19 کے افسران اسلام آباد اور دیگر شہروںکیلیے بالترتیب 79 ہزار 320 روپے اور اور 65 ہزار 542 روپے ماہانہ لینے کے حق دار ہوں گے، اس سے قبل حد 54 ہزار 704 روپے اور 46 ہزار 816 روپے ماہانہ تھی۔جبکہ گریڈ 17 اور 18 کے ملازمین کیلیے اسلام آباد میں 59,669 روپے اور دوسرے شہروں میں 49,808 روپے کے کرائے کی حد مقرر کی گئی ہے۔گریڈ 14 سے 16 کے ملازمین کیلیے اسلام آباد میں کرایہ 45,073 روپے ماہانہ اور دوسرے شہروںکیلیے 37,665 روپے ماہانہ مقرر کیا گیا ہے، جو اس وقت بالترتیب 31,085 روپے اور 27,134 روپے ماہانہ ہے۔اسی طرح گریڈ 11 تا 13 کے سرکاری ملازمین اسلام آباد میں 35 ہزار 878 روپے ماہانہ اور دیگر شہروں میں 30 ہزار 815 روپے ماہانہ لے سکیں گے جبکہ گریڈ 7 سے 10 کے وفاقی ملازمین کیلیے کرایوں کی حد اسلام آبادکیلیے 16 ہزار 403 روپے سے بڑھا کر 23 ہزار 784 روپے اور دیگر شہریوں کیلیے 14 ہزار 682 روپے سے بڑھا کر 20 ہزار 112 روپے کر دی گئی ہے۔اسی طرح گریڈ 3 تا 6 کے وفاقی ملازمین گھر کے کرائے کی مد میں اب اسلام آباد میں 15 ہزار 921 اور دیگر شہروں کے لیے 13 ہزار 230 روپے لے سکیں گے۔گریڈ 1 اور 2 کے ملازمین کا کرایہ اب اسلام آباد میں 10 ہزار 192 روپے ماہانہ اور دیگر شہروں میں 9 ہزار 590 روپے ماہانہ ہوگا۔
