English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سلامتی کونسل میں اصلاحات کیلیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں‘ جاپان

القمر

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان کے وزیرِ اعظم فومیو کشیدا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کے لیے ٹھوس اقدامات کا مطالبہ کردیا۔ انہوں نے نیویارک میںہونے والے اقوام متحدہ کے سربراہ اجلاس سے خطاب میں روس اور چین کے اقدامات کے حوالے سے کہا کہ حالات کو طاقت کے زور پر تبدیل کرنے کی کوششوں کو دنیا میں کہیں بھی برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ صرف قانون کی حکمرانی پر مبنی آزاد اور کھلا بین الاقوامی نظام ہی پائیدار ترقی اور خوشحالی فراہم کر سکتا ہے۔ کشیدا نے نشاندہی کی کہ اکثر ممالک مستقل اور غیر مستقل رکنیت میں توسیع کی حمایت کرتے ہیں۔ ایک بڑی اکثریت بین الاقوامی امن و سلامتی میں سلامتی کونسل کے اہم کردار اور اس میں اصلاحات کی فوری ضرورت سے بھی بخوبی آگاہ ہے۔ کشیدا نے زور دیا کہ اقوام متحدہ کے رکن ممالک کو سلامتی کونسل کی اصلاحات کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے چاہییں کیونکہ آئندہ سال اقوام متحدہ کے قیام کی اسیویں سالگرہ ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سربراہ اجلاس کے آغاز میں منظور کیے جانے معاہدوں میں سلامتی کونسل کی اصلاحات بھی شامل ہیں۔ سلامتی کونسل کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ مستقل ارکان کے درمیان مخاصمت کی وجہ سے یہ غیر فعال ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے