English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکا کی لبنان میں موجود شہریوں کو فوری نکلنے کی ہدایت

واشنگٹن: امریکا نے لبنان میں موجود اپنے شہریوں کو فوری طور پر وہاں سے نکلنے کی ہدایت کی ہے۔

وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ لبنان میں موجود امریکی شہریوں کو وہاں سے روانہ ہو جانا چاہیے، خاص طور پر اس وقت جب کمرشل پروازیں ابھی بھی دستیاب ہیں۔

جان کربی نے کہا کہ امریکا اپنے شہریوں کی بحفاظت لبنان سے نکلنے کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے اور کمرشل پروازوں سمیت ہر سہولت فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت لبنان میں پھنسے اپنے شہریوں کی سلامتی کے بارے میں فکر مند ہے اور اس سلسلے میں اسرائیلی ہم منصبوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے لبنان پر بم برسا دیئے، 500 سے زائد افراد شہید، 1600 زخمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے