English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

  تصدیق شدہ 37 عمرہ ٹور آپریٹرز کی فہرست جاری

اسلام آباد : وفاقی وزارت مذہبی امور نے ملک بھر کے تصدیق شدہ 37 عمرہ ٹور آپریٹرز کی فہرست ویب سائٹ پر جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ عوام کی آسانی کے لیے ہم نے مختلف مراحل سے ٹور آپریٹرز  کا یکارڈ مرتب کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت مذہبی امور کے عمرہ سیکشن نے ہر طرح کی چھان بین کے بعد ان ٹور آپریٹرز کی تفصیلات ویب سائٹ پر جاری کی ہیں تاکہ عوام ان تصدیق شدہ کمپنیوں کے ساتھ ہی رجوع کریں۔

ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہاکہ  عمرہ زائرین کی سہولت اور انہیں ہر طرح کی مشکلات سے بچانے کے لئے کراچی، لاہور، اسلام آباد، ساہیوال، بہاولپور اور راولپنڈی سمیت بعض دیگر شہروں سے 37 ٹور آپریٹرز کی تصدیق کے بعد ان کی تفصیلات ویب سائٹ پر جاری کی ہیں جس کا مقصد عمرہ زائرین کو ہرطرح کی دھوکہ دہی سے محفوظ رکھنا اور ان کو مالی نقصانات سے بچانا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے