
ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان نے یوکرین کو جدید طبّی آلات فراہم کردیے۔ یوکرین کے وزیرِ صحت وکٹر لی آشکو اور یوکرین میں جاپانی سفیر ماتسودا کْونی نوری نے کیف میں جاپان کی طرف سے سامان کی حوالگی کے موقع پر ایک تقریب میں شرکت کی۔ اِس امداد میں ایم آر آئی مشین اور جراحی کے آلات شامل ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق طبّی ادارہ رواں ماہ اِس کا استعمال شروع کردے گا۔ یوکرینی وزیرصحت نے کہا کہ وہ جاپان کے تعاون کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے جاپان کے تیار کردہ آلات کو استعمال میں آسان اور انتہائی پائیدار قرار دیا۔
