
سنگاپور (انٹرنیشنل ڈیسک) سنگاپور میں کسی بھی وزیر کے خلاف پہلی بار کرپشن کے مقدمے میں عدالتی کارروائی کا آغاز ہو گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق سابق وزیر ٹرانسپورٹ ایس ایشوریان نے بد عنوانی کے الزامات کو قبول کر لیا ۔ ان پر قیمتی اشیا لینے، بدعنوانی اور انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سے پہلے 1986ء میں سنگا پور میں کسی وزیر کے خلاف کرپشن کی تحقیقات ہوئی تھی، تاہم تحقیقات مکمل ہونے سے پہلے ہی وزیر نے خودکشی کر لی تھی۔واضح رہے کہ سنگاپور دنیا کے سب سے کم کرپشن والے ممالک میں شامل ہے۔
