حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت کو دھرلیا، جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ایک زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے علاقے حسین آباد میں سولنگی برادری کے دو افراد کے درمیان جھگڑا اور فائرنگ کا تبادلہ واقعہ پیش آیا دونوں افراد کے فائرنگ کے سلسلے میں ایک شخص بنام غلام مصطفی سولنگی زخمی ہوگیا جبکہ دوسرا اللہ ڈنو سولنگی ہلاک ہوگیا،ابتدائی معلومات کے مطابق جھگڑا آپسی تنازع پرہوا،دوسری جانب فورٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث سرگرم ملزم جاوید عالم مہر کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد اسٹریٹ کرائمز اور اسنیچنگ کی وارداتوں کا اعتراف کیا، ملزم کے قبضے سے متعدد چھینے گئے موبائل فونز، پرس شناختی کارڈز و دیگر سامان برآمد کرلیا گیا گرفتار ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا فورٹ پولیس کی جانب سے گرفتار ملزم کے خلاف سندھ آرمس ایکٹ سمیت مقدمات درج کرلیے گئے۔
