English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکا کی 3اہم ترین ریاستوں میں ٹرمپ کی مقبولیت میں اضافہ

القمر

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) صدارتی انتخاب میں پانسا پلٹنے کے حوالے سے مشہور 3 ریاستوں کے سروے میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو حکمراں جماعت ڈیموکریٹ کی امیدوار کملا ہیرس پر سبقت حاصل ہوگئی۔ امریکی صدارتی الیکشن 5 نومبر کو ہوں گے لیکن اس سے قبل ہونے والوں میں سروے میں ووٹرز کا ملا جلا رجحان سامنے آ رہا ہے جس میں اب تک کملا ہیرس کو فیوریٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ تاہم نیو یارک ٹائمز اور سینا کالج کے نئے سروے میں ٹرمپ کو اپنے حریف پر سبقت حاصل رہی۔ نیویارک ٹائمز کے پول میں ایریزونا میں 713 ، جارجیا میں 682 اور شمالی کیرولائنا میں 682 ووٹرز نے حصہ لیا ۔ ہر ریاست میں 4سے 5فیصد پوائنٹس کے درمیان غلطی کا مارجن ہوتا ہے۔ سروے کے مطابق ایریزونا، شمالی کیرولائنا اور جارجیا میں ٹرمپ کا پلڑا حیران کن طور پر بھاری رہا۔تینوں ریاستوں کے ووٹرز نے معیشت، اسقاط حمل، امیگریشن اور مجموعی طور پر ملک کی سمت کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا اور مجموعی طور پر ایک سے 2فیصد کے مارجن سے ٹرمپ کو ترجیح دی۔ ایری زونا میں کملا ہیرس کی مقبولیت 45 فیصد جب کہ ٹرمپ کو 50 فیصد ووٹرز کی حمایت حاصل رہی۔ جارجیا میں بھی ٹرمپ کو 49 فیصد اور کملا ہیرس کو 45 فیصد حمایت ملی۔ شمالی کیرولائنا کا منظرنامہ بھی ٹرمپ کے حق میں رہا، جہاں سابق صدر پر 49 فیصد جب کہ کملا ہیرس پر 47 فیصد ووٹرز نے اعتماد کا اظہار کیا۔ ان ریاستوں میں سے شمالی کیرولائنا نے 2008 ء سے ڈیموکریٹ کے کسی بھی صدارتی امیدوار کو کامیاب نہیں کرایا البتہ ایریزونا اور جارجیا نے گزشتہ الیکشن میں جوبائیڈن کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے