ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جسٹس منصور علی شاہ کی تقرری کا نوٹیفکیشن جعلی ہے: حکومتی ترجمان

اسلام آباد: سوشل میڈیا پر جسٹس منصور علی شاہ کی تقرری کا نوٹیفکیشن وائرل ہے تاہم حکومتی ترجمان نے اس کوجعلی قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی ترجمان نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے جسٹس منصور علی شاہ کی تقرری کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیتے ہوئے اس کی تردید کر دی ہے۔

جسٹس منصور کا بطور چیف جسٹس سوشل میڈیا پر زیر گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے: وزارت قانون

حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر ایک نوٹیفکیشن تیزی سے وائرل ہوا جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ جسٹس منصور علی شاہ کو کسی اعلی عدالتی عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔تاہم حکومتی ذرائع نے اس دعوے کو مکمل طور پر غلط اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اس قسم کی جعلی خبریں اور نوٹیفکیشنز عوام کو گمراہ کرنے کے مترادف ہیں اور یہ عمل غیر ذمہ دارانہ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں