English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شکارپور‘شادی کیلئے لڑکی دکھانے کے بہانے خواتین سمیت8افراد اغوا

القمر

شکارپور(این این آئی)سندھ کے ضلع شکارپور میں ڈاکوئوں نے شادی کیلئے لڑکی دکھانے کے بہانے 8 افراد کو اغوا کرلیا ۔پولیس کے مطابق ڈاکوئوں نے شادی کا جھانسہ دے کر مغویوں کو ناپر کوٹ کچے بلایا تھا، تمام مغوی خاندان لڑکی دیکھنے ناپر کوٹ کچے کے علاقے گئے تھے۔پولیس حکام کے مطابق اغوا ہونے والوں میں4 خواتین بھی شامل ہیں، مغویوں کا تعلق سکھر کے علاقے مائیکرو کالونی سے ہے۔پولیس کے مطابق مغویوں میں مجیب سیال، فہیم سیال، غزالہ، عنبرین، سارہ، عائشہ اور دیگر شامل ہیں، اطلاع ملنے پر پولیس نے مغویوں کی بازیابی کوششیں شروع کردی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے