کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کشمور ستار سردار کی زیر صدارت دفتر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر میں ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، ممبران ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کے ساتھ سماجی تنظیموں اور سوِل سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ستار سردار نے تمام شرکا کو خوش آمدید کیا اور کمیٹی ممبران و حاضرین کو ووٹ کے اندراج، درستگی اور اخراج کا طریقہ کار تفصیل سے بتایاکہ وہ تمام افراد جن کا ووٹ کسی بھی وجہ سے اب تک درج نہ ہو پایا ہے وہ ضروراپنے ووٹ کا اندراج کروائیں۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے دفتر میں بِلا معاوضہ فارم جات میسر ہیں جو کہ اہل افراد اپنے گھر انے کے بالغ افراد کے ووٹ کے اندارج کیلئے حاصل کر سکتے ہیں۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے مزیدبتایا کہ ایسے تمام افراد جن کا شناختی کارڈ نادرا دفتر سے جاری ہوچکا ہے، اپنے ووٹ کا اندراج شناختی کارڈ پر درجہ مستقل یا عارضی پتے کے مطابق یقینی بنانے کیلئے شارٹ میسج سروس SMS (8300) پر شناختی کارڈ کا نمبر بھیجیں متعلقہ شخص کا ووٹ درجہ نہ ہو تو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے دفترسے رجوع کریں۔عوام اپنے ووٹ کا اندراج قومی شناختی کارڈ پر موجود مستقل / موجودہ پتے پر یقینی بنائیں۔اس آگاہی مہم کو عوام میں عام کیا جائے اور اس عمل میں الیکشن کمِشن آف پاکستان کا ساتھ دیں۔ تمام شرکا اپنے اپنے علاقوں میں مہم چلائیں تاکہ ہر فرد تک یہ اہم پیغام پہنچ سکے ۔اجلاس کے اختتام پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے شرکا کا شکریہ ادا کیا اور ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کے ممبران کی طرف سے عوامی آگاہی ووٹ کے اندراج ، اخراج اور درستگی سے متعلق مہم کو جاری رکھنے کا عہد لیا گیا۔
