English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پنجاب میں بارش سے جل تھل اسلام آباد میں درجنوں فیڈرز ٹرپ کرگئے

القمر

کراچی/ اسلام آباد( نمائندہ جسارت/اسٹاف رپورٹر) مظفرآباد‘ اسلام آباد‘ پنڈی سمیت پنجاب پختونخوا میںشدید بارشیں ‘ جل تھل ایک ہوگیا‘اسلام آباد میں درجنوںفیڈرزٹرپ کرگئے ‘ بجلی کی فراہمی معطل‘ سندھ میں تھرکے علاقوں میں بارش کی پیش گوئی‘ بالائی علاقوں میں موسم سرد ہونے لگا‘ کراچی میں اکتوبر میں موسم گرم رہنے کی پیشگوئی۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی، اسلام آباد، جہلم، گجرات اور حافظ آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش چکلالہ کے مقام پر 124 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی جبکہ بوکرہ میں 114 ملی میٹربارش ہوئی۔ ادھر آزاد کشمیر کے علاقے ضلع باغ، بھمبر، سماہنی اور گرد و نواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ نکیال آزاد کشمیر شہر اور گردونواح میں رات گئے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، ملا کنڈ اور آس پاس کے علاقوں میں بارش سے خنکی کا احساس بڑھ گیا ہے۔ اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے آج لاہور، فیصل آباد، پشاور، مانسہرہ اور نوشہرہ سمیت پنجاب اور کے پی کے مختلف حصوں میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے جبکہ سندھ کے علاقے تھرپارکر اور گردو نواح میں بھی ا?ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ترجمان آئیسکو نے بتایا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش کے بعد 40 سے زائد فیڈرز ٹرپ ہوئے جس کے سبب مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ادھرکراچی میں مون سون کے تحت ہونے والی بارشوں کا امکان ختم ہوگیا جبکہ دیہی سندھ کے اضلاع اور بلوچستان میں بھی بارشوں کا امکان نہیں ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ دنوں مغربی ہواؤں کے سبب شہر میں حدت محسوس کی گئی تاہم آئندہ چند روز کے دوران شہر کا موسم قدرے تیز ہواؤں کے سبب بہتر رہنے کی توقع ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ اکتوبر کا مہینہ گرم رہنے کی توقع ہے اور ہرسال اکتوبر کا اوسط درجہ حرارت 35.6 ڈگری سینٹی گریڈ رہتا ہے۔کراچی میں نومبر کے وسط سے خنک موسم کا آغاز ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے