ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیاحت کے فروغ کیلیے ممکنہ وسائل بروئے کار لائیں گے، مریم نواز

لاہور (صباح نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سیاحت کے فروغ کیلیے ممکنہ وسائل بروئے کار لائیں گے، ٹورازم ڈیولپمنٹ سے عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تاثر ابھرے گا۔ عالمی یوم سیاحت پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ سیاحت کے پرعزم جذبے رکھنے والوں کو سلام پیش کرتی ہوں، اللہ تعالیٰ نے بھی انسان کو زمین پر چلنے پھرنے اور غور وفکر کرنے کی دعوت دی، سیاحت انسان کی فطری صلاحیتوں کو جلا بخشتی اور فکر و تدبر میں معاونت کرتی ہے، اللہ تعالیٰ نے پاک سر زمین کو بے پناہ سیاحتی خوبصورتی سے نوازا ہے۔ پنجاب میں سیاحت کا بے پناہ پوٹینشل ہے، قدرتی حسن سے مالا مال پنجاب کے علاقے کسی سے کم نہیں، پنجاب کا تاریخی، ثقافتی اور قدرتی ورثہ دنیا بھر کے سیاحوں کیلیے باعث کشش ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں مذہبی سیاحت کے فروغ کیلیے پائیدار اقدامات کیے جا رہے ہیں، قدیمی قلعے، مذہبی مقامات اور دلکش وادیاں سیاحت کیلیے نہایت موزوں ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں