
بدین (نمائندہ جسارت) سیرت پروگرام میں لیکچرز، نعتیہ کلام اور سیرت النبی پر مشتمل کوئز کی سرگرمیوں کا ایک سلسلہ پیش کیا گیا جو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی اور تعلیمات پر مرکوز تھے۔ اساتذہ کرام اور طلبہ نے رحمدلی، انصاف اور قیادت کے اسباق پر روشنی ڈالتے ہوئے پیغمبر اسلام کے مثالی کردار کے بارے میں عقیدت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر اساتذہ کرام کے تعلیمی و تربیتی لیکچرز پیغمبر آخر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات اور زندگی میں ان کی مطابقت پر تعلیمات پر روشنی، تلاوتِ قرآن اور نعت کے مقابلیروحانی گفتگو اور سوال و جواب کے سیشن نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر کوئز مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ شرکاء کے درمیان روحانی ترقی اور افہام و تفہیم کو فروغ دینا، اسلامی اقدار اور تعلیمات کو فروغ دینا کمیونٹی کی تعمیر اور سماجی ذمہ داری کی حوصلہ افزائی کرنا نوجوانوں کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے مثالی کردار کی تقلید کی ترغیب دینا، سیرت النبی کے پروگرام میں طلبہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ ادارے کے سربراہ پرنسپل پروفیسر ہارون الرشید، پروفیسر اصغر علی میمن، پروفیسر خادم حسین مخدوم، پروفیسر عبدالغنی گوپانگ، پروفیسر شفیع محمد دل اور پروفیسر محمد اعظم نے بھی طلبہ سے خطاب کیا۔ تقریب کے آخر میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں شیلڈ سرٹیفیکیٹ اور انعامات تقسیم کیے گئے۔
