English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مورو میں غیر قانونی منی پیٹرول پمپ سیل کر دیے گئے

القمر

محراب پور/نوشہرو فیروز (جسارت نیوز) مورو میں غیر قانونی منی پیٹرول پمپ کے خلاف کارروائی، کئی پمپ سیل کر دیے گئے۔ محراب پورمیں اسسٹنٹ کمشنر اور پولیس کی سرپرستی میں منی پیٹرول پمپ انسانی جانوں کے لیے خطرہ بنے ہوئے ہیں، عوامی شکایات پر ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز ارسلان سلیم سیال کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر مورو عزیز الرحمن کلہوڑو اور ڈی ایس پی مورو سردار خان چانڈیو نے مورو، ڈیپارجہ، دلو شاہ اور دیگر مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی پیٹرول پمپ سیل کر دیے۔ اسسٹنٹ کمشنر عزیز الرحمن کلہوڑو نے صحافیوں کو بتایا کہ غیر قانونی پیٹرول پمپ کیخلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی، انسانی جانوں کا تحفظ ترجیح ہے، دوبارہ معائنے پر پکڑے جانے والے منی پیٹرول پمپ مالکان کو بھاری جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آبزرور نوشہرو فیروز کے کوآرڈینیٹر محمد سلیم مغل نے منی پیٹرول پمپ مافیا کیخلاف صرف مورو میں کارروائی کو افسوس ناک قرار دیتے کہا کہ محراب پور میں درجنوں غیر قانونی منی پیٹرول پمپ اسسٹنٹ کمشنر محراب پور عثمان عارف اور پولیس کی سرپرستی میں چل رہے ہیں، نجی تعلیمی اداروں، اہم چوراہوں، سڑکوں پر قائم منی پیٹرول پمپ پیٹرول بم ہیں جو کسی بھی وقت قیمتی انسانی جانوں کو نگل سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے