ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تُرک فوج کاشمالی عراق اور شام میں آپریشن‘ 22 علاحدگی پسند ہلاک

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) تُرک فوج نے عراق کے شمال میں 21 اور شام کے شمال میں ایک جنگجو کو ہلاک کردیا۔ وزارت دفاع نے بیان میں کہا کہ علاحدگی پسند دہشت گرد اپنے انجام سے بچ نہیں سکتے۔ بیان میں کہا گیا کہ ترک فوج نے عراق کے شمال میں غارہ اور اسوس کے علاقوں میں پی کے کے کے 21 دہشت گردوں اور شام کے شمال میں فرات کی ڈھال کے علاقے میں ایک دہشت گرد کو ٹھکانے لگادیا۔ بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ دہشت گرد جہاں بھی ہوں گے ان کا پیچھا نہیں چھوڑ ا جائے گا۔ واضح رہے کہ ترکیہ کرد علاحدگی پسندوں کو دہشت گرد قرار دیتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں