ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملائیشیا کے وزیراعظم تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، پرتپاک استقبال 

received a warm welcome

اسلام آباد: ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم وفد کے ہمراہ نور خان ایئربیس پہنچے جہاں پر وزیراعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا جبکہ انہیں 21 توپوں کی سلامی بھی پیش کی گئی۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی کابینہ کےارکان بھی استقبال کے لئے موجود تھے، روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے وزیراعظم انور ابراہیم کو پھول پیش کیے۔پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی دی، اعلیٰ سطح کا وفد بھی ملائیشیا کے وزیراعظم کے ہمراہ ہے۔

دورے کے دوران ملائیشین وزیراعظم صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے جبکہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بھی ملاقات ہوگی۔ملاقاتوں میں مختلف شعبوں میں تعاون اور دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ ملائیشین وزیراعظم کے دورہ کے موقع پر مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں