اسلام آباد:وزیراعظم نے مشرق وسطیٰ کے حالات اور ملکی سیاسی صورت حال کے تناظر میں آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اے پی سی طلب کرلی ہے، جس میں شرکا ملک کی تازہ سیاسی اور معاشی صورت حال کے ساتھ خطے کے حالات پر غور کریں گے۔
7 اکتوبر کو وفاقی دارالحکومت میں طلب کی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں تمام جماعتوں کو شرکت کے لیے دعوت دی جائے گی۔

