English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قومی کانفرنس میں شرکت سے انکار نے پی ٹی آئی کا چہرہ بے نقاب کردیا

القمر

اسلام آباد(صباح نیوز) سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ(ن)کے پارلیمانی لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے سوشل میڈیا فورم ‘ایکس’ پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی طرف سے اسرائیلی ظلم و ستم کے شکار فلسطینی بزرگوں ماں، بہنوں، بیٹیوں اور بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے قومی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے انکار نے پی ٹی آئی کے چہرے ہی نہیں روح سے بھی نقاب الٹ دی ہے۔انہوں نے کہاکہ ساری دنیا میں اپنے خیالی حقوق کی پامالی کا جھوٹا پرا پیگنڈا کرنے والوں کو غزہ کی خون میں نہائی گلیاں اور بھوک سے دم توڑتے معصوم بچے دکھائی نہیں دیتے۔ پی ٹی آئی قوم کو اتنا تو بتا دے کہ وہ کس کی ناراضگی کے خوف سے اور کس کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھانے سے ڈرتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے