English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میکسیکومیں عہدہ سنبھالنے کے 6 روز بعد ہی میئر قتل

میکسیکو میں میئر کے قتل کے بعد پولیس نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے رکھا ہے

میکسیکو سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) میکسیکو کے شہر چلپانسنگو کے میئر کو عہدہ سنبھالنے کے 6 دن بعد ہی قتل کر دیا گیا۔ الیجینڈرو آرکوس میکسیکو کی تشدد زدہ ریاست گوریرو کے دارالحکومت کے میئر تھے۔ ریاستی گورنر ایویلائن سلگاڈو نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔ چلپانسنگو میکسیکو کے جنوب مغرب میں واقع ہے اور شہر کی آبادی لگ بھگ 2لاکھ 80ہزار ہے۔ گورنر ایویلائن سلگاڈو نے کہا کہ میئر کی موت نے پورے صوبے میں غصہ اور اشتعال پیدا کر دیا ہے۔ ان کی موت کی تصدیق اس وقت کی گئی جب واٹس ایپ پر ایک پیغام زیر گردش تھا جس میں ایک پک اپ ٹرک کے اوپر کٹا ہوا سر رکھ کر دکھایا گیا تھا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے