English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سوشل میڈیا اسلام کیخلاف استعمال کی جارہا ہے ،تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیا

القمر

ٹنڈوآدم (پ ر) سوشل میڈیا اسلام کے خلاف استعمال کیا جارہاہے،سائبرکرائم خاموش تماشائی بناہواہے،مسلمانوں کے صبرکاامتحان نہ لیاجائے،سربراہ تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیا پاکستان مفتی محمدطاہر مکی ، اراکین شوری حافظ عبدالرحمن الحذیفی،ملک ذوالفقار نقشبندی، محمدمحرم علی راجپوت ودیگرکہا ہے کہ سوشل میڈیامکمل طورپرتو ہین رسالت کیلیے استعمال کیا جارہا ہے اس سازش میں سوفیصد قادیانی یہودی شامل ہیں ،مفتی طاہرمکی نے کہاہے کہ مسلمانوں کومشتعل کیاجارہاہے ہمارے صبرکا امتحان نہ لیاجائے اورتوہین رسالت پرکوئی مسلمان صبر کربھی نہیں سکتا۔انہوں نے کہاکہ سائبرکرائم کاسب کوعلم ہے لیکن وہ خاموش تماشائی بناہواہے ابھی اگرکوئی مسلمان سوشل میڈیاسے امریکی صدرکے سرکی قیمت لگادے تواس کا سوشل اکائونٹ بلاک کرکے اسے نامعلوم مقام پرقتل کردیاجائے گا لیکن اہانت رسول پر یہ کارروائی کیوں نہیں ہوتی۔اجلاس میں اعلان کیاگیاکہ ملک بھرمیں تحفظ ختم نبوت کانفرنسیں منعقدکی جائیں گی اورمسلمانوں کوبیدارکیاجائے گا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے