English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بلوچستان میں فرنٹیئر کور پر حملے کی کوشش ناکام، 2 دہشت گرد ہلاک، حوالدار شہید

Exercises Conclude Successfully

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گردوں کا فرنٹیئر کور کی پوسٹ پر حملہ ناکام بنا دیا گیا، فائرنگ کے نتیجے میں دو دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے جبکہ حوالدار وطن پر قربان ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ایک گروپ نے ضلع ژوب میں فرنٹیئر کور کی پوسٹ پر حملے کی کوشش کی، سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کارروائی میں ایک خودکش بمبار اور انتہائی مطلوب دہشت گرد عمر عرف عمری سمیت دو دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد عمر عرف عمری ڈپٹی کمشنر شیرانی کے قافلے پر حملے میں ملوث تھا، دہشتگرد عمرسکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشتگردوں کیخلاف شدید فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار جمشید خان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود دیگردہشت گردوں کی تلاش کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے پُرعزم ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بہادرجوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے